منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کیا حکومت پیٹرول سستا کرنے جارہی ؟ عوام کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول سستا کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا اوگرا نے ایسی کوئی تجویز نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول سستا کرنے خبروں پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اوگرا کی جانب سےپیٹرول سستاکرنےکی تجویز کی خبر بے بنیاد ہے، اوگرا نے ایسی کوئی تجویز نہیں دی۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات کی خبروں کے معاملے پر ترجمان اوگرا نے اپنے بیان پر کہا کہ حکومت کوپٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی خبریں چل رہی ہیں، اوگراکی حکومت کوقیمتوں میں یکم مئی سےکمی کی سفارش کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی، بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ کمی کوبقایاایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کےمقابلےمیں پوراکیاتھا، اس طرح پٹرول کی مقامی قیمتوں میں کمی کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔

یاد رہے 30 اپریل کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں کی جارہی، پیٹرول گزشتہ ماہ کے مقرر کردہ نرخ پر ہی دستیاب ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں