10.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع ہوگیا، ایجنڈا کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے بلاول بھٹو بھی اس میں شریک ہیں اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھارت کے شہر گوا میں شروع ہوگیا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی بلاول بھٹو کر رہے ہیں۔ اجلاس کا ایجنڈا سامنے آگیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق اجلاس کلیدی توجہ ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر دی جائے گی۔ ایس سی او کے سربراہان مملکت کونسل کا اگلا اجلاس جولائی میں ہوگا۔

- Advertisement -

جاری اجلاس میں ایران اور بیلاروس کو تنظیم کا رکن بنانے کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں رکن ممالک کی قومی کرنسیوں میں تجارت کے تصفیے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی جب کہ انگریزی زبان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی ورکنگ لینگویج بنانے پر بھی غور ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں