بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

کراچی: موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سکندر گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سکندر گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دروان موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں حذیفہ، عاکف اور  عدیل شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ ملزم حذیفہ کو موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، اسی نے دوران تفتیش کے فوران ساتھی عاکف اور عدیل کے نام بتائے۔

ترجمان نے بتایا کے تفتیش کے دوران ملزمان نے مختلف علاقوں سے 30 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنےکا اعتراف کیا، ملزمان موٹر سائیکلیں کو اسپیئر پارٹس کی شکل میں بیچتے ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گلزار ہجری، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سکندر گوٹھ میں موٹر سائیکلیں چوری  کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں