منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیولیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلم بھوتانی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں خصوصی کمیٹی کاسابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے کی مبینہ آڈیولیک پر غور کیا گیا۔

خصوصی کمیٹی نے ایف آئی اے سے مبینہ آڈیولیک کی تحقیقات کرانےکافیصلہ کرلیا ، خصوصی کمیٹی ایوان کی سفارش پرتشکیل دی گئی تھی۔

- Advertisement -

چیئرمین اسلم بھوتانی نے بتایا کہ کمیٹی ایوان کاریکارڈدینے ،ثاقب نثار کے بیٹےکی آڈیولیک کی تحقیقات کرے گی ، نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں آکرمعاملے پر مؤقف دے سکتے ہیں۔

اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے ، ہم کسی ادارے یاشخص کیخلاف نہیں خرید و فرخت کیخلاف ہیں۔

نجم ثاقب کو ٹکٹ ہولڈر کے کمیٹی میں طلبی پر کمیٹی ممبران تقسیم نظر آئے، چیئرمین کمیٹی نے نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر کی طلبی معاملے پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس جمعہ کو طلب کر لیاگیا، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے وزارت داخلہ کی ہدایات پرتحقیقات کرتی ہے۔

خصوصی کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی طلبی کا معاملہ مؤخر کر دیا ، کمیٹی نے وزارت قانون کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت قانون کےعدم تعاون کامعاملہ وزیراعظم،اسپیکرکےنوٹس میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں