منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

قرآن اور سنت کے خلاف کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کے خلاف کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے سود سے متعلق معاملات پر زبردستی نہیں کی جاسکتی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قرآن وسنت کے خلاف کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تاہم سود سے متعلق معاملات پر زبردستی نہیں کی جاسکتی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ قرآن و سنت کے منافی کسی کارروائی کی اجازت نہیں ہو گی، سود سے متعلق اپیلیں واپس لینے کی ہدایات کی ہیں اور اسلامک بینکنگ کے فروغ پر کام جاری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کوریلیف دے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بات ہو رہی ہے، ڈیزل میں 30 اور پٹرول میں 12 روپے کمی کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل بھی 12 روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹرانپسورٹرز سے اپیل ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کریں تاکہ اس کا فائدہ براہ راست عام آدمی تک پہنچ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھتی ہے تو ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی فوری بڑھ جاتے ہیں تو جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی ہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں