اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اتحاد ایئر ویز کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے مسافروں کے لیے سمر سیل لگا دی ہے جس کے تحت متعدد بین الاقوامی روٹس پر مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے مسافروں کے لیے سمر سیل لگا دی ہے جس کے تحت متعدد بین الاقوامی روٹس پر اکانومی اور بزنس کلاس کے ٹکٹس پر بڑی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سمر سیل سے یو اے ای سے ترکیہ، عمان، تل ابیب، ویانا، منیلا، بنکاک جانے والے مسافر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق تل ابیب جانے والے مسافر کے لیے اکانومی کلاس کا ٹکٹ 795 درہم جب کہ عمان جانے والوں کے لیے 895 درہم مقرر کیا گیا ہے۔

ترکیہ کے مشہور شہر استبول جو اپنے مشہور اور تاریخی مقامات کے ساتھ مشرقی اور مغربی ثقافتوں کا حسین امتزاج گردانا جاتا ہے وہاں جانے والے مسافر 935 درہم میں اتحاد ایئر ویز کے ذریعے یہ خوبصورت سفر کرسکتے ہیں۔

حیرت انگیز ساحلوں، سرفنگ کے مقامات کے خواہاں افراد 2,395 درہم سے منیلا کے لیے پرواز کر سکتے ہیں جب کہ بنکاک کے اکانومی کلاس کے کرایے 2,495 درہم سے شروع ہوتے ہیں۔ بزنس کلاس کے کرایے 9,995 درہم میں دستیاب ہیں۔

ویانا کیلیے اکانومی کلاس کا ٹکٹ 1,195 درہم اور بزنس کلاس میں 13,495 درہم ادا کرکے سفر کو پرلطف بنایا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں