بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

شہزادہ داؤد کی بہن نے بڑا انکشاف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹائٹینک کا ملبے دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز میں مرنے والے شہزادہ داؤد کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ 19 سالہ بھتیجا سلیمان ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھا، وہ والد کو خوش کرنے کی خاطر سفر میں شریک ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ٹائٹینک کا ملبے دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے سیاحوں میں شامل شہزادہ داؤد کے خاندان کی جانب سے شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

داؤد فیملی نے ٹائٹین آبدوز میں موجود شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دیگر مسافروں کے خاندانوں سے بھی اظہار افسوس کرتے ہیں۔

- Advertisement -

خاندان نے اپنے پیغام میں سرچ آپریشن میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا وفات پانے والوں اور ہمارے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

داؤد فیملی کی جانب سے کہا گیا کہ شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کی آخری رسومات کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

بی بی سی کو دیے گئے بیان میں خاندان نے کہا ’اس نوعیت کے کسی بھی سانحے کی طرح اس نے بھی لوگوں کے بہترین اور بھیانک کردار کو عیاں کیا۔‘

برطانوی میڈیا کے مطابق پھوپھی کا کہنا ہے کہ بھتیجا سلیمان فادرز ڈے پر والد کو خوش کرنے کی خاطر سفر میں شریک ہوا اور انکشاف کیا کہ سلیمان ٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں