منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

اداکارہ فضاء علی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضاء علی نے اپنی صحت اور بالوں کی حفاظت کیلئے استعمال کیا جانے والا نسخہ ناظرین کو بتا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں فضاء علی نے چہرے جسم اور بالوں کو صحت مند رکھنے کیلئے اپنے آزمودہ نسخے سے ناظرین کو آگاہ کیا،

انہوں نے بتایا کہ اس نسخے تو تیار کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس کے اجزاء میں بھیگے ہوئے رات کو پانی میں بھگوئے ہوئے بادام، نرم والی کھجور، کدو کے بیج اور پسا ہوا کھوپرا شامل ہے۔

- Advertisement -

فضاء علی نے بتایا کہ تمام چیزوں کو ملا کر اچھی طرح گلینڈ کریں لیکن یاد رہے کہ اس کا پیسٹ نہ بن جائے اور جیسے موتی چور کے لڈو ہوتے ہی اسی سائز کے لڈو بناکر رکھ لیں، اور صبح ناشتے مین ایک لڈو کھالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز اتنی زبردست ہے کہ اس میں مکمل توانائی اور طاقت موجود ہے، چاہے جوڑوں کا درد ہو، اعصابی طاقت بالوں کی نشونما اور بہت سارے فوائد ہیں اس لڈو کے کھانے سے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں