17 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل مروت، عمیر نیازی اورنعیم حیدر پنجوتھہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی یہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ وکلا وکالت نامہ پر دستخط اور ہدایات لینےکیلئے ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں لہذا اٹک جیل حکام تینوں وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کی سہولت فراہم کریں۔

- Advertisement -

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اعتراضات ختم کئےجانےکا تحریری حکمنامہ کر دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے وکلا نےجیل میں ملاقات کےحوالےسےحکمنامہ جاری کرنےکی استدعا کی، وکیل انتظار پنجوتھہ، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی کا نام دیا گیا۔

حکمنامہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی درخواست قابل فہم ہے جیل انتظامیہ کو درخواست گزار کے وکلا کو قانون کےمطابق ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں