پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

چینی کمپنیوں کا پاکستان اسٹیل خریدنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چینی کمپنیوں نے پاکستان اسٹیل خریدنے سے انکار کردیا ، چینی کمپنی باؤ اسٹیل گروپ نے پاکستان اسٹیل کے شیئر خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی چینی کمپنیوں نے پاکستان اسٹیل خریدنے سے انکار کردیا۔

لیگل ایشوز، غیرتسلسل پالیسیز، ٹرانزیکشن اسٹرکچر کے باعث چینی کمپنیوں نے خریداری میں دلچسپی نہ لی ، ذرائع نے بتایا کہ تنگشان ڈونگوا آئرن اینڈ سٹیل انٹرپرائز، مانشان آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی وزٹ کیلئے بھی نہ آ سکی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ صرف ایک چینی کمپنی باؤ اسٹیل گروپ نے پاکستان اسٹیل کی خریداری کیلئے دورہ کیا تھا اور پاکستان اسٹیل کے شیئر خریدنےمیں بھی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کے شیئرز فروخت کیے جانے سے ملز کے انتظامی امور حکومت کے پاس رہنے تھے، نجکاری کمیشن بورڈ میں ان چاروں چینی کمپنیوں کو پری کوالیفائیڈ کیلئے بھی منظور کر لیا گیا تھا۔

پاکستان اسٹیل کی نجکاری کیلئے چاروں چینی کمپنیوں نے نہ وزٹ کا شیڈول دیا اور خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ، جس کے باعث پاکستان اسٹیل کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر تاحال آئندہ کیلئے لائحہ عمل نہ تیار کر سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں