24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

افسروں کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم، رقم دینے کا فیصلہ ، سمری منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کابینہ کی توانائی کمیٹی نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کے بجائے رقم دینے کی سمری منظور کرلی تاہم صنعتی صارفین کیلئےرعایتی بجلی پیکج کی منظوری موخر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی ختم کرکے رقم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاور ڈویژن کی سمری منظورکرلی ہے، جس کے تحت گریڈ 17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نےصنعتی صارفین کیلئےرعایتی بجلی پیکج کی منظوری موخرکردی، صنعتی ریلیف پیکچ کی منظوری مزیدوضاحت کیلئےآئندہ اجلاس تک موخر کی گئی۔

- Advertisement -

تاپی منصوبے پرعمل درآمد سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کی سمری کی منظوری کرلی گئی ، تاپی منصوبے پرعمل درآمد سے متعلق کچھ امورکی منظوری ضروری تھی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ڈسکوزکےگریڈ17کےافسر کوماہانہ 15ہزار858روپے ، گریڈ18کےافسرکوماہانہ21ہزار996 روپے، گریڈ19کے افسرکوماہانہ37ہزار594روپے، گریڈ 20 کے افسر کو 46 ہزار 992 روپے اور گریڈ 21 کے افسرکو ماہانہ ہزار 536روپے ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق بجلی پیداواری کمپنی گریڈ 17کےافسر کوماہانہ24ہزار570 روپے ، گریڈ18کےافسرکوماہانہ 26ہزار460 روپے ، گریڈ19کےافسرکو ماہانہ42ہزار720 روپے ، گریڈ20کے افسرکو ماہانہ 46ہزار 992روپے اور گریڈ21کے افسر کو ماہانہ55ہزارروپے536 دیئےجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں