بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

’جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے خبردار کردیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے خبر دار کیا گیا ہے کہ ملازمتوں کے حوالے سے موصول ہونیوالی جعلی ای میلز سے محتاط رہا جائے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) پر خبردار کیا گیا ہے کہ ملازمتوں کے حوالے سے موصول ہونے والی جعلی ای میلز پر توجہ نہ دی جائے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کی میلزنہیں بھیجی جاتیں، درکار اسامیوں کے حوالے سے اطلاع صرف ایئرپورٹ انتظامیہ کی ویب سائٹ پرہی جاری کی جاتی ہے انفرادی طور پر کسی کو ای میل کے ذریعے آگاہ نہیں کیا جاتا۔

- Advertisement -

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی فرضی ای میل کا جواب نہ دیا جائے اور اسے کھولنے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے بعض ہیکرز کی جانب سے لوگوں کو ایسی ای میلز ارسال کی جارہی ہیں، ای میلز میں ایئرپورٹ پرخالی اسامیوں کی بھرتی کیلیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں، جن میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ ای میل ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ارسال کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں