منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹیل انتظامیہ کی نااہلی سے کتنا نقصان ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

؟پاکستان اسٹیل کے 21-2020 کے مالیاتی آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 21-2020 میں پاکستان اسٹیل انتظامیہ کی نااہلی سے 16 کروڑ 44 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ 21-2020 میں پاکستان اسٹیل ملز میں چوری سے 64 لاکھ 96 ہزارروپے کا نقصان ہوا۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21-2020 میں پاکستان اسٹیل ملز میں چوری کے 8 مقدمات درج کیے گئے۔ پاکستان اسٹیل سے تانبا، پیتل، بجلی کے آلات اور کیبل کی چوری کی گئی۔

- Advertisement -

پاکستان اسٹیل سے بجلی کے کھمبے بھی چوری کرلیے گئے۔ بجلی کے مہنگے تین بڑے ہائی ٹینشن وائر کی چوری کی گئی۔ پاکستان اسٹیل سے 132 کلو واٹ ٹرانسمیشن لائن کے کنڈیکٹر بھی چوری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیل کے مال لےجانے والے ریلوے ٹریک بھی چوری کیے گئے۔ پاکستان اسٹیل انتظامیہ سیکیورٹی انتظامات کرنے میں ناکام رہی۔ انتظامیہ کی نااہلی سے پاکستان اسٹیل کے قیمتی اثاثے چوری ہوتے رہے۔

غیر قانونی طور پر ریٹائرڈ افسران کو رکھنے سے 56 لاکھ 26 ہزار روپے کا الگ نقصان ہوا۔ نجی کمپنی سے انشورنس کی مد میں 43 لاکھ 30 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں