اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

سیف علی خان نے تصویریں بنانے پر پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے نواب زادے سیف علی خان نے اپنے چھوٹے بیٹے جے کی تصویریں بنانے پر پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بالی وڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بلاشبہ پاپرازیوں کی پسندیدہ شخصیات ہیں،  میڈیا ہمیشہ ان کے اردگرد موجود رہتا ہے، درحقیقت، صحافیوں کا ایک گروپ ہمیشہ کرینہ کی رہائش گاہ کے باہر ان کی تصاویر لینے کے لیے تعینات رہتا ہے۔

اس سے متعلق کرینہ کپور پہلے کہہ چکی ہیں کہ فلم انڈسٹری کا حصہ ہونے کے وجہ سے وہ سمجھتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو میڈیا سے دور نہیں رکھ سکتیں اور اس لیے ان کے کلک ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

- Advertisement -

 تاہم سیف اس بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں، حال ہی میں بالی وڈ کے مشہور جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور کو اپنے چھوٹے بیٹے جے کے فٹ بال سیشن میں دیکھا گیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔

جب میڈیا بن بلائے جے کے فٹ بال گراؤنڈ تک پہنچے تو اداکار اس بات سے ناخوش نظر آئے، سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں سیف کو اپنے چھوٹے بیٹے جے کا ہاتھ تھامے فٹ بال سیشن کے بعد میدان سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سیف علی خان کو بیٹے کے ہمراہ فٹ بال گراؤنڈ سے پریشانی اور ناراضی کے عالم میں باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار اپنے بیٹے جے کے ساتھ اپنی شاندار لگژری کار کی طرف بڑھ رہے تھے جہاں میڈیا نے انہیں دیکھ کر تصویریں بنانا شروع کردیں۔

میڈیا کے اس اقدام پر سیف علی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کیمرے بند کروائے اور باتیں بھی سنائیں۔

ویڈیو میں سیف علی خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ فٹ بال سیشن ہے آپ لوگ اسے فلم ایونٹ نہ بنائیں، بچے فٹ بال کھیل رہے ہیں کم از کم یہاں تو آپ لوگ تصویروں سے باز آجائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں