24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

سندھ میں 2 ارب کی لاگت سے پبلک اسکولوں کی تعمیر کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت سندھ نے صوبے کے 6 اضلاع میں دو ارب روپے کی لاگت سے نئے اسکولوں کی تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوزکے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کے 6 اضلاع میں دو ارب روپے کی لاگت سے نئے اسکولوں کی تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ جن اضلاع میں پبلک اسکولوں کی تعمیر شروع کی گئی ہے، ان میں ٹنڈوالٰہیار، مٹیاری، ٹنڈو آدم، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور گھوٹکی شامل ہیںل

اسکولز کی تعمیراتی لاگت میں مہنگائی کے باعث دوبارہ نظر ثانی کی گئی  ہے اور اسکو بڑھا کر 2 ارب، 14 کروڑ، 88 لاکھ، 82 ہزار کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے پبلک اسکولوں کیلیے بجٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی اور محکمہ خزانہ کو پانچوں منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے لیے خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ رقم فوری جاری کی جائے تا کہ منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جا سکے دوسری جانب محکمہ منصوبہ بندی کے مراسلے کے بعد مذکورہ پبلک اسکولوں کی تعمیر کے لی مختص رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں