منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کراچی :ڈیفنس فیز 8 میں سی ویو کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے کون تھے؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس فیز ایٹ میں سی ویو کے قریب ہوائی فائرنگ میں کالج طلبا ملوث نکلے ، پولیس نے چھ طلبا کو گرفتار کرلیا جبکہ 11 مفرور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس فیز8 سی ویو کے قریب ہوائی فائرنگ ملوث چھ کالج طلبا کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 11 مزید ملزمان کی پولیس کو تلاش ہے۔

ڈی آئی جی ساوٴتھ اسد رضا نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بلال اخوند جبار اور شاہیر خان عرف سونو شامل ہیں، گرفتار ملزم جبار گروپ کا ایڈمن تھا تاہم مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات بھر گھروں پر چھاپے مارے۔

- Advertisement -

اسد رضا کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان میں نواب زادہ شکراللہ اور یوسف رضوان،شیخ عثمان، ودود حسنی، عطا بلوچ بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں جبکہ سردار شیگان خان اور سعد سلطان بھی مفرور ہونے والوں میں بھی شامل ہیں۔

فائرنگ کی ویڈیوز مبینہ طور پر گروپ کی ہی لڑکی نے وائرل کی ، ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد فائرنگ کرنے والے عناصر میں کھلبلی مچ گئی۔

جبار نے گروپ پر تمام لوگوں کو لڑکی کا اکاوٴنٹ رپورٹ کرنے کا کہا کہ ملزم کی آڈیوز میں واقع سے متعلق سنا جا سکتا ہے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں، یہاں بااثر افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں