بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پاکستان آنر کارڈ : ٹیکس دینے والوں کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2023 کے لیے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے برآمدی تاجروں سمیت بڑے ٹیکس دہندگان کو (بالخصوص ایئر پورٹس پر) سہولتیں اور مراعات دی جائیں گی۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام شام رمضان میں سابق ممبر پالیسی ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے پاکستان آنر کارڈ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل سال 2018 میں بھی اسے متعارف کیا گیا تھا اس بار امید ہے کہ یہ اسکیم پہلے سے زیادہ سود مند ثابت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 66 ایوارڈ ز دیئے گئے ہیں جس میں 27ٹیکس کی بنیاد پر جبکہ باقی 38 ایکسپورٹرز کو دیئے گئے ہیں۔

اس کارڈ کی خوبی یہ ہے کہ اس میں صرف ٹیکس دہندگان ہی شامل نہیں بلکہ پہلی بار ٹیکس دینے والے شہری اور 7 نئے سیکٹرز بھی اس میں شامل کیے گئے ہیں۔

تنخواہ دار طبقے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی بہت بڑی رقم تنخوادار طبقے سے آتی ہے لہٰذا ملازمین کیلیے بھی مراعات کا اعلان کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاپ ٹیکس پیئرز کو تمام ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لاؤنجز تک رسائی ملے گی۔

ان افراد کو امیگریشن کاؤنٹرز پر فاسٹ ٹریک کلیئرنس کی سہولت بھی دی جائے گی، پاکستان آنر کارڈ رکھنے والوں کو سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ پاکستان آنر کارڈ رکھنے والوں کو وزیراعظم کے ساتھ سالانہ ڈنر پر بھی مدعو کیا جائے گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں