16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عامر خان کا لاکھوں روپے سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار المعروف ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے لاکھوں روپے سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر کے مداحوں سمیت سب کے دل جیت لیے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان نے ریاست ہماچل پردیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کی ٹھان لی۔

اداکار متاثرین کیلیے قائم کیے گئے فنڈ آپدا راحت کوش 2023 میں 25 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا جا رہے ہیں جس سے مشکلات میں گِری زندگیوں کو سہارا ملے گا۔

- Advertisement -

متعلقہ: عامر خان نے بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاری شروع کر دی

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے رقم عطیہ کرنے پر اداکار کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بلاشبہ امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد ملے گی جس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو آفت کے بعد صحت یاب ہونے میں مدد کرنا ہے۔

ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ عامر خان کا یہ احسن اقدام ان لوگوں کی زندگیوں میں ایک غیر معمولی تبدیلی لائے گا جو قدرتی آفت سے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ہماچل پردیش میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ برقرار ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈلینڈ سلائیڈنگ جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

کام کی بات کی جائے تو عامر خان جیو اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کو پروڈیوس کر رہے ہیں جس کا پریمیئر 8 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا۔

اداکار کی سابق اہلیہ کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم عامر خان پروڈکشنز اور کنڈلنگ پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں