پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند کو 3 مزید ایڈیشنل چارج سونپ دئیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ کے احکامات پرایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند کو 3 مزید ایڈیشنل چارج سونپ دئیے گئے، نئے افسران کی تعیناتی تک تینوں عہدے خادم رند استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند کو 3 مزید ایڈیشنل چارج سونپ دئیے گئے ، اس حوالے سے آئی جی سندھ کے احکامات پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خادم حسین رند کے پاس ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا عہدہ بھی رہے گا ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اورایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا چارج بھی ہوگا اور نئے افسران کی تعیناتی تک تینوں عہدے خادم رنداستعمال کریں گے۔

آرڈر میں کہا گیا کہ ڈی آئی جی ٹریننگ فیض اللہ کوریجو، ڈی آئی جی آئی ٹی کاچارج بھی سنبھالیں گے اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرمحمدزبیردریشک،ڈی آئی جی فنانس اورڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا بھی جارج سنبھالیں گے۔

آرڈر کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ عبدالقادر قیوم، ایڈیشنل آئی جی آپریشن اور ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کا چارج سنبھالیں گے،

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں