14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغانستان نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی، جس کے بعد طورخم بارڈرآج کھولے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرادی۔

افغان وزیرخارجہ نے پاکستان کے ناظم الامور سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی اور کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف معاندانہ کارروائیوں کیلئےاستعمال نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

اس موقع پر مولوی امیر خان متقی نے پاکستان سے انسانی بنیادوں پرطورخم بارڈر کھولنے کی درخواست کی ہے، جس پر پاکستان نے کہا کہ افغان حکومت کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

افغان حکومت کی درخواست پر طورخم بارڈر آج کھولے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے پاک افغان بارڈر طورخم کی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ کے قیام پر افغان فورسز کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر بند کردیا گیا تھا ، بارڈ بند ہونے کی وجہ سے سرحد کے دونوں طرف ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

طورخم سرحد پر پاک افغان حکام کے مابین دو روز قبل مذاکراتی اجلاس بھی ہوا تھا، جس میں سرحدی گزرگاہ کھولنے پر بات چیت ہوئی تاہم اس اجلاس کے خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آئے تھے۔

واضح رہے کہ افغان فورسز سرحدی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ قائم کرنا چاہتے تھے جس پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، واقعے میں افغان فورسز کے دو اہلکار مارے گئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں