جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

القسام بریگیڈ کا حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں القسام بریگیڈ نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی فوج کے دو یونٹس پر کامیاب حملہ کیا گیا۔ حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے رفح آپریشن کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

کئی ممالک سمیت بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفح میں داخل نہ ہو جہاں 15 لاکھ فلسطینیوں نے پناہ حاصل کی ہے۔

نیتن یاہو نے واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیل نواز اے آئی پی اے سی تنظیم کی ایک کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہم شہری آبادی کو نقصان کے راستے سے نکلنے کے قابل بناتے ہوئے رفح میں کام ختم کر دیں گے۔

نیتن یاہو کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یورپی یونین کے رہنما اسرائیل پر زور دینے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ رفح میں زمینی کارروائی شروع نہ کرے۔

یو اے ای: غزہ متاثرین کیلیے امدادی سامان لے کر تیسرا بحری جہاز روانہ

خبررساں ادارے کے مطابق یورپی سربراہی اجلاس کے مسودہ متن میں یورپی کونسل نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ رفح میں زمینی کارروائی سے باز رہے جہاں اس وقت دس لاکھ سے زائد فلسطینی لڑائی سے تحفظ اور انسانی امداد تک رسائی کے خواہاں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں