14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق حکم امتناعی کیخلاف درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شوگر ملز کی درخواستوں پر نگراں پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق حکم امتناعی کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

درخواست نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں عدالت سے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک رکھا ہے، نوٹیفکیشن پر عدالت کے حکم امتناعی کے باعث شوگرمل مالکان چینی کی من مانی قیمت وصول کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکم امتناعی کے باعث حکومت چینی کی قیمت مقرر اور اس پر عمل درآمد نہیں کروا سکتی جس سے قیمت میں بے جا اضافہ ہو رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ قیمت میں اضافے کی ایک وجہ لاہور ہائی کورٹ کا حکم امتناعی بھی ہے جسے واپس لیا جائے۔

قبل ازیں چینی کی قیمت میں اضافے پر خفیہ رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کی گئی تھی جس کے مطابق قیمت میں اضافے کی وجہ لاہور ہائی کورٹ کا حکم امتناع ہے، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انور حسین نے 4 مئی کو چینی پر حکم امتناع جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق چینی پر حکم امتناع نے قیمت میں اضافے کی راہ ہموار کر دی ہے، قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے، بھتہ خوروں کے ساتھ مل کر شوگر ملز اور سٹہ بازوں کے ذریعے بھاری ناجائز منافع کمایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں