جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

عام انتخابات کی تیاریاں، انتخابی نشان کیلئے درخواستیں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک درخواستیں جمع کرائیں۔ درخواستیں وصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی اہلیت کا فیصلہ کرے گا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صرف درخواست جمع کرانے والی سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے سکیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں