جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

آرمی چیف نے SIFC بنائی جو پاکستان کی خوش نصیبی ہے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایس آئی ایف سی جو بنائی ہے یہ پاکستان کیلیے خوش نصیبی ہے، ایک قوم بن کر اس کے ذریعے کام کریں تو 6 ماہ میں معاشی بحران سے نکل سکتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے والد اور بھائی سے ملاقات کی اور سید کاشف علی کی بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلیے سید کاشف علی کی قربانی سنہری حرفوں سے لکھی جائے گی، ایسے بہادر سپوتوں کی وجہ سے ہی پاکستان قائم و دائم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کا ہر شہید قوم کے ماتھے کا جھومر ہے، ایک والد کو اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، والد نے کہا کہ خوشی ہے ساتھیوں کی جان بچاتے ہوئے بیٹا شہید ہوا، میں نے ان کے والد سے کہا میں بھی آپ کے بیٹوں کی طرح ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ افواجِ پاکستان نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرتی ہیں، جو افواج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہ ضرور شہید لیفٹیننٹ کرنل کے والد سے ملاقات کریں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہادت دینا کوئی معمولی بات نہیں فوجی تربیت ہی شہادت کا جذبہ دلاتی ہے، فخر ہے ایسے شہید کے والد کے ساتھ کھڑا ہوں جو کراچی میں رہتا ہے۔

گزشتہ گوادر پورٹ اتھارٹی پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گوادر میں ایک واقعہ ہوا ہے ایسے میں سب کو ایک قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یقین سے کہتا ہوں تمام دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت پاکستان کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں