اشتہار

پاک فضائیہ کے شاہین جدید دور کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ نے 14 ملکوں کی جاری مشق ’’انڈس شیلڈ‘‘ کا مشاہدہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فضائیہ کی آپریشنل ایئربیس کے دورے میں آرمی چیف کو ’’انڈس شیلڈ‘‘ مشقوں کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین جدید دور کے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کثیر قومی فضائی مشقوں میں مشترکہ مقصد اہمیت رکھتا ہے۔ ایئر پاور سینٹرل آف ایکسی لینس فضائی جنگجوں کی مہارتوں کو نکھارتا ہے۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر مشقوں کے کامیاب انعقاد میں ایئرچیف کا کردار قابل فخر رہا ہے۔ پاک فضائیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے پُرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور حوصلے کو بھی سراہا۔ انھیں جدید فضائی جنگ کے تصورات، باہمی اشتراک اور تعاون کو فروغ سے آگاہ کیا گیا۔ ایئر چیف نے فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے آرمی چیف کے تعاون کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف کی جانب سے مشق میں 14 ممالک کی بھرپور شرکت کو بھی سراہا۔ جدید فضائی جنگ کےپس منظرمیں مشق مستقبل میں معاون ثابت ہوگی۔

اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ فضائی مشن کی تکمیل میں تمام عناصر شامل ہیں۔ ایئر پاور سینٹرل آف ایکسی لینس میں آپریشنل صلاحیت کو اہمیت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ان مشقوں کے مقاصد میں فضائی جنگ میں باہمی تعاون اور مشترکہ ردعمل کے پہلو شامل ہیں۔ انڈس شیلڈ شرکا کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع دیتی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں