12.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’ماں، بہن، بیوی اور بیٹی بننے کے بجائے ایک انسان بن کر دکھائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں درفشاں سلیم ’علیزے‘ نے خواتین کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں میکال ذوالفقار (شیری)، درفشاں سلیم (علیزے)، علی سفینا، کرن ملک، جاوید شیخ، علی طاہر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

+

ڈرامے کی کہانی ایسی لڑکی علیزے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کے ظلم و ستم کو سہتے ہوئے اپنی شادی بچانے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ شوہر شیری اس کو ہر وقت بے عزت کرتا ہے اور اس پر شک بھی کرتا ہے۔

جیسے آپ کی مرضی اختتام کی جانب گامزن ہے، سیکنڈ لاسٹ قسط میں دکھایا گیا کہ شیری نے علیزے کو گھر سے نکال دیا ہے۔

تاہم علیزے خواتین کے نام ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ ’میں بہن، بیٹی، بیوی، ماں ہونے سے پہلے ایک انسان بھی ہوں اور شرط یہ ہے کہ ہم خود کو ایک انسان سمجھیں، زندہ رہنا ایک بہت مہنگا عمل ہے میں اس تمام عمل سے اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ہار اور جیت ایک بہت خود غرض عمل ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’سکندر تو وہ ہوتا ہے جس کو گیم چینج کرنا آتا ہو اور گم چینجر وہی ہوتا ہے جو اپنی جان پر کھیل کر اس پار پہنچتا ہے اور اس پار ایک پرومیس لینڈ ہوتا ہے جو ہماری دنیا ہے جس کی تشکیل ہم اپنی شرطوں اور مرضی پر دیتے ہیں۔

علیزے کہتی ہیں کہ ’ماں، بہن، بیٹی، بیوی بننے کے بجائے ایک انسان بن کر دکھا دیجئے، اپنی مرضی اور حق سے، یہ سفر مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں