ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کو 13 جولائی تک عبوری ضمانت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں13جولائی تک توسیع کردی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے حسین احمد چوہدری کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تھانہ ترنول کےمقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ،اسد عمر کی میں عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد:شاہ محمود قریشی کے کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، پولیس نے ہائیکورٹ میں بیان دیا کہ شاہ محمود قریشی شامل تفتیش ہو گئے ہیں ،

اسپیشل پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کوبھیجیں جائیں ، جس پر ہائیکورٹ نے فائل چیف جسٹس کو واپس بھیج دی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔.

اسی کیس میں اسد عمر ،شاہ محمود نامزد ہیں کیس الگ الگ عدالت میں ہے، جس کے بعد اسلام آبادہائیکورٹ نےشاہ محمود قریشی اور اسدعمرکی عبوری ضمانت میں13جولائی تک توسیع کردی۔

یاد رہے سیشن کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کر دی تھی ، جس پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں