ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

‘عمران خان نے حکومت کو ایک ہی دن الیکشن کرانے کا موقع دے دیا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت کو ایک ہی دن الیکشن کرانے کا موقع دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن کرانے ہیں، مذاکرات کے 2 راؤنڈ ہوچکے،آج آخری راؤنڈ ہے، جسے مشکل بنا دیا گیا ہے کہ وہ مشکل ہے ہی نہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کسی وکیل یا جج نے یہ نہیں کہاکہ90دن کےاندرالیکشن کراناضروری نہیں اور یہ بحث کرتے ہیں کہ ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہوں، عمران خان نے انکو ایک ہی دن الیکشن کرانے کا موقع دے دیا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکرز کا جذبہ ٹھنڈا نہیں ہو رہا، مزدوروں کےدن پر ریلی کا اعلان کیا تو کنٹینر لگ گئے۔

حکومتی بیانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب یہ آئین توڑنے پر آچکے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر بغاوت کا اعلان ہو چکا ہے، طاقت کا راج چل رہا ہے، ذاتی خواہشات کیلئے ملک کو داؤ پر لگایا جارہا ہے۔

اسد عمر نے حکومت کو خبردار کیا کہ آخری موقع ضائع کیا توملک کے ساتھ سیاسی جماعتوں کیلئےبھی نقصان ہے ، آخری غلطی نہ کرنا کہ جہاں سے واپسی کا راستہ نہ ہو۔

انھوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کو ضمانتوں کے باوجود نہیں چھوڑا جارہا، پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ کیا گیا، یہ12مہینے غلطی پر غلطی کرتے آرہے ہیں، انہوں نےاپنی سیاست کابیڑہ غرق کروایاہے، اب آئینی ترمیم کرنا ناممکن ہے،کوشش کے باوجود یہ ترمیم نہیں کر سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں