اشتہار

انڈین ائیرفورس نریندر مودی کی ترجمان نہ بنے، بھارتی تجزیہ کار کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: معروف بھارتی تجزیہ کار اشوک سوین نے بھارتی فضائیہ کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا.

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی تجزیہ کار پروفیسر اشوک سوین نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ مودی کی ترجمان نہ بنے، بھارتی فضائیہ کو مودی کی الیکشن مہم کے لیے تذلیل سے گزارا جا رہا ہے.

انھوں نے بھارتی فضائیہ کی پریس کانفرنس اور پاکستان ایف 16 گرانے کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ کو یاد رکھنا چاہیے کہ مودی چلا جائے گا، مگر بھارت کو یہیں رہنا ہے۔

- Advertisement -

اشوک سوین نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کہتی ہے کہ اس کے پاس مزید باوثوق شہادت آ گئی ہے کہ پاکستانی طیارہ تباہ ہوا، تو پھر وہ پاکستانی طیارہ دکھا کیوں نہیں رہی۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کو مودی کی الیکشن مہم کے لیے تذلیل سے گزارا جا رہا ہے، بھارتی فوج کو الیکشن مہم کا حصہ بنا لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں: عمران خان نے عالمی تناظر میں مودی کو شکستِ فاش دی: پروفیسر اشوک سوین

خیال رہے کہ سویڈن کی مشہور زمانہ اوبسالا یونیورسٹی سے منسلک محقق اور تجزیہ کار نے پاکستانی ایف16 طیاروں کی گنتی کے معاملے میں بھی بھارتی تجزیوں‌ اور رپورٹنگ کو رد کر دیا تھا.

یاد رہے کہ اشوک سواین بھارتی وزیر اعظم کے بڑے ناقد ہیں، انھوں‌ نے پلوامہ حملے کے بعد مودی کی پالیسیوں‌پر کڑی تنقید کی تھی، ساتھ ہی ابھی نندن کی رہائی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو سراہا تھا.

Comments

اہم ترین

مزید خبریں