ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’’لگتا ہے اب ٹیموں کے درمیان تیراکی کا ہی مقابلہ ہوگا‘‘ سابق بھارتی کھلاڑی بھی جے شاہ پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو شدید بارشوں کی زد میں ہے اور اس موسم میں ایشیا کپ میچز کولمبو میں رکھنے پر سابق بھارتی کھلاڑی بھی اے سی سی صدر جے شاہ پر برہم ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کولمبو میں شدید بارشیں جاری ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے لیکن اے سی سی کے صدر جے شاہ ایشیا کپ کے فائنل سمیت سپر فور کے تمام میچز کولمبو میں ہی کرانے پر اڑ چکے ہیں۔ ان کی اس ہٹ دھرمی پر اب سابق بھارتی کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا اور ایک ٹی وی شو میں سنیل گواسکر اور ہربھجن سنگھ برس پڑے۔

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ بظاہر یہ تاثر دیا گیا ہے کہ پلیئرز ہمبنٹوٹا نہیں جانا چاہتے تھے، پلیئرز کا سکون اہم ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ کھلاڑی کرکٹ کھیلیں۔ پتہ لگانا ہوگا کہ خراب موسم کے باوجود کولمبو میں ہی میچز کیوں رکھے گئے۔

- Advertisement -

سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ اب صرف امید ہی کر سکتے ہیں کہ میچز بارش سے متاثر نہ ہوں لیکن اس بات کی حقیقت جاننا بہت ضروری ہے کہ میچز ہمبنٹوٹا کیوں شفٹ نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہر کوئی ورلڈ کپ سے قبل اپنا کامبی نیشن دیکھ سکتا ہے، پلیئرز کو بھی سمجھنا ہوگا کہ اگر ایک دو روز زیادہ سہولیات والی جگہ نہیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کولمبو میں اب صرف ٹیموں کے درمیان سوئمنگ کا مقابلہ ہوگا، دمبولا ایک مکمل انٹرنیشنل اسٹیڈیم ہے، پتا نہیں وہاں میچز کیوں نہیں کرائے جا رہے؟

شاہین، نسیم اور حارث ٹرائیکا نے شعیب اختر کو کس کی یاد دلا دی؟

سابق اسپنر نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ میچ کے لیے ٹریننگ کی سہولیات کے فقدان کا بہانہ غیر منطقی ہے۔ وینیو کیا ہوگا یہ پلیئرز کا مسئلہ ہونا بھی نہیں چاہیے، یہ آفیشلز کا کام ہے کہ وہ دیکھیں کہ کہاں میچز ہوسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں