ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی نانگا پربت میں پھنسے کوہ پیما آصف بھٹی کی بازیابی کیلئے ریسکیو آپریشن کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نانگا پربت میں پھنسے کوہ پیما آصف بھٹی کی بازیابی کیلئے ریسکیو آپریشن کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کوہ پیماآصف بھٹی کے بیٹے واصف کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے نانگا پربت میں پھنسے کوہ پیما آصف بھٹی کی بازیابی کیلئے ریسکیو آپریشن کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے چیف سیکریٹری جی بی، اور آرمی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوہ پیما کے بیٹے واصف سے رابطہ کرکے انہیں تسلی دیں۔

- Advertisement -

خیال رہے پاکستانی کوہ پیمانانگا پربت کےکیمپ4میں پھنس گئےہیں، جن کے لئے ریسکیوآپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے،کوہ پیماآصف بھٹی کوبرف میں سورج کی روشی منعکس ہونےسےمشکلات پیش آرہی ہیں۔

ساتھی کوہ پیما کا کہنا ہے کہ دعاہےاللہ آصف بھٹی کوامان میں رکھے،خیریت سےبیس کیمپ پہنچائے، حکومت اورپاک فوج سے فوری ریسکیوآپریشن کی درخواست ہے۔

گذشتہ روز اسی مہم کے دوران دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی کوشش میں ہسپانوی سیاح چل بسا تھا، جس کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی، غیرملکی کوہ پیما پول کی میت کو تاحال کیمپ4 سے ریسکیو نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں