منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی ، ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈکے بعد اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

اے ٹی سی نے ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا، دوران سماعت ایمان مزاری کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائرکردی گئی۔

عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت کی درخواست پر دلائل کیلئے چار ستمبر کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔

خیال رہے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، اس سے قبل بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ہونے پر ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، انھیں حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے، ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت ملے تاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں