9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شہر قائد کے بجلی صارفین کیلیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ کراچی الیکٹرک صارفین پر ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے اور کے الیکٹرک صارفین پر ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سر چارج لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ان کے بلوں پر ایک سال کے لیے لگایا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی اضافی سر چارج سے متعلق درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہو گی اور سماعت کے بعد نیپرا منظوری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

- Advertisement -

اس اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں