جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کی 2 مقدمات میں ضمانت کا فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9مئی واقعات پر 2 مقدمات میں ضمانت کا فیصلہ جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے 4، 4صفحات پر مشتمل مقدمات کا فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پراسیکیوشن کو ثابت کرنا تھا اکسانے کے الزام اور جرم میں کیا تعلق ہے پراسیکیوشن کو ثابت کرنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے اکسانے سے جرم سرزد ہوا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ویڈیو بیان ہی ایک ثبوت ہے چیئرمین پی ٹی آئی کابیان وقوعہ کےحوالے سےنہیں، بیان میں عوام کو اکسانے سے متعلق کچھ نہیں، پراسیکیوشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹوئٹس بھی بطورثبوت پیش کیں۔

- Advertisement -

فیصلے کے مطابق 9مئی کے واقعات کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار تھے سمجھنا بھی عجیب ہو گا چیئرمین پی ٹی آئی نےخود ہائیکورٹ سے گرفتاری کرائی، اپنی گرفتاری کراکر چیئرمین پی ٹی آئی کا تشدد پر خفیہ پلان بھی عجیب ہو گا کسی کو مقدمے میں پھنسانا پولیس کی جانب سے مضحکہ خیزطریقہ ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمے میں نامزد کرنا بدنیتی کے مقاصد ظاہر کرتا ہے پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو ہراساں کرنےکےعلاوہ کوئی مقاصد نہیں چاہتی لہذاٰ چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ شہزادٹاؤن میں مقدمات میں ضمانت کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں