22.6 C
Boydton
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کے ایم سی املاک پر سیاسی تشہیر پر پابندی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میونسپل کمشنر افضل زیدی نے عام انتخابات سے قبل کراچی میونسپل کارپوریشن ( کے ایم سی) املاک پر سیاسی تشہیر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمشنر افضل زیدی نے کمشنر کراچی سہیل راجپوت کو خط لکھا ، جس میں مطالبہ کیا کہ کے ایم سی املاک پر سیاسی جماعتوں کی تشہیر پر پابندی لگائی جائے۔

خط میں کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بلدیہ عظمیٰ کے املاک پرآویزاں نہ کیےجائیں اور کے ایم سی املاک پر وال چاکنگ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

- Advertisement -

کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں میونسپل کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ شہر کی دیواروں پروال چاکنگ اور جھنڈےلگانےسےخزانےپربوجھ پڑتاہے۔

افضل زیدی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں میونسپل انفرااسٹرکچرکوسیاسی مقصدکیلئےاستعمال کررہی ہیں، کھمبوں، فلائی اوور ز، انڈر پاسز پرجھنڈے ،بینرزلگانےسےگریزکریں۔

الیکشن کمشنر سندھ ، محکمہ بلدیات، سیکریٹری بلدیات اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی خط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں