15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ہوشیار! اگر آپ ماسک نہیں پہنتے تو یہ ہوسکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بغیر ماسک استعمال کیے گفتگو کرنا کوروناوائرس کو پھیلانے کے لیے کافی ہے۔

جاپان میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آپس میں گفتگو کے لیے ماسک کا استعمال ضروری ہے کیوں کہ بغیر ماسک کے بات چیت سے اتنے ذرات خارج ہوتے ہیں جو وائرس کی منتقل کے لیے کافی ہیں۔

طبی جریدے جرنل فزکس آف فلوئیڈز میں شایع ہونے والی تحقیق کے مطابق بغیر ماسک پہنے اگر کوئی گفتگو کرے تو اس سے وائرس دوسروں تک منتقل ہوسکتے ہیں۔ یہ عام بات ہے کہ اب جسمانی دوری کے بغیر کوئی کام ممکن نظر نہیں آتا لیکن اس کے لیے ضروری کہ شہری ماسک کا استعمال کریں۔

- Advertisement -

اس تحقیق میں ماہرین نے خاص لیزر کا استعمال کیا اور بغیر ماسک کے یہ جاننے کی کوشش کی کہ منہ سے کتنے ذرات خارج ہوتے اور کتنی دور تک جاتے ہیں، اسی طرح دوسروں کو متاثر کرنے کی بھی شرح کتنی ہوتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ماسک پہن کر گفتگو سے ذرات کے بادل باہر نکل کر جلد ہی نیچے کہنی پر گرجاتے ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں جو ماسک نہیں استعمال کرتے وہ براہ راست وائرس پھیلا سکتے ہیں۔

فیس ماسک کا ایسا فائدہ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا

خیال رہے کہ کورونا صورت حال کے دوران ماہرین این 95 ماسک کو سب سے بہترین قرار دیتے ہیں لیکن دو عام ماسک کا استعمال کیا جائے تو یہ وبا کو روکنے کے لیے این نائنٹی فائیو جیسی حفاظت فراہم کرتے ہیں اور یہ عمل مہلک وائرس کے خلاف زیادہ مؤثر بھی ہوجاتا ہے۔ فیس ماسک کا مقصد ہوا میں موجود وائرل ذرات کی روک تھام کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں