ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

میرے ساتھ پولی کلینک آفیسر وارڈ کی نرسز کا رویہ افسوسناک تھا، سینیٹر فوزیہ ارشد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فوزیہ ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ اسپتال میں زیرِعلاج رہنے کے دوران پولی کلینک کے آفیسر وارڈ کی نرسز کا رویہ افسوسناک تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فوزیہ ارشد نے انکشاف کیا کہ وفاقی اسپتالوں کی حالت زارانتہائی تشویشناک ہے۔

فوزیہ ارشد کا کہنا تھا کہ زیرِعلاج رہنے کے دوران اسپتال کی حالات جاننے کا موقع ملا، پولی کلینک کے آفیسر وارڈ کی نرسز کا رویہ افسوسناک تھا،

- Advertisement -

سینیٹر فوزیہ ارشد کے مطابق تعارف کرانے کے باوجود اسٹاف انتہائی بدتمیزی سے پیش آیا، سینیٹر کے ساتھ ایسا رویہ اپنانے والی نرس شہریوں کے ساتھ کیا کرے گی۔

سیکریٹری وزارت صحت نے نرس کی بدتمیزی پر سینیٹر فوزیہ ارشد سے معافی مانگ لی، سیکریٹری صحت نے سینیٹر فوزیہ ارشد کو پولی کلینک کی نرس کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے شعبہ صحت کا عملہ معالج کے بجائے بیوروکریٹ بن چکا ہے، ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ نرسز کے ساتھ گریڈ 17 کا تمغہ انھیں بیوروکریٹ والی سوچ دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں