ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی قائداعظم کی سوچ و فکر کی حقیقی وارث ہے، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قوم کوجشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن سیاسی جدوجہد کے ذریعے ناممکن کو ممکن بنانے کی علامت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئیے ہم سب مل جل کر معاشرے سے نفرت و تقسیم کا خاتمہ کریں، پاکستان کو ایسا ملک بنائیں جس کی جمہوریت اور خوشحالی کی دنیا مثالیں دے۔

انہوں نے کہا کہ آج پرامن سیاسی جدوجہد اور قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، کیا پاکستان وہ تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جو اجداد نے مقرر کیے تھے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کی سوچ و فکر کی حقیقی وارث ہے، قائداعظم جمہوریت پسند اور مذہبی رواداری میں یقین رکھنے والے مدبر لیڈر تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئین کاتحفہ قائداعظم کے ریاست پاکستان سے متعلق وژن کا آئینہ دار ہے، بینظیر بھٹو نے اسی لڑائی کے دوران جام شہادت بھی نوش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نے اختیارات پارلیمان کو منتقل کئے، متفقہ این ایف سی ایوارڈ کا تحفہ دیا، آصف زرداری نے مذکورہ اقدام سے قائداعظم کے اصولوں کی پیروی کی۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم اختیارات میں عدم مرکزیت اور وسائل میں مساوات کے حامی تھے، پیپلز پارٹی یقینی بنائے گی کہ آزادی کے ثمرات سے کوئی شہری محروم نہ رہ جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں