منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

جو سیاستدان مہنگائی لیگ میں شامل ہوں گے وہ الیکٹبلز نہیں رہیں گے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پرانی سیاست کرنے والے الیکٹبدلز کی تلاش میں ہیں، جو سیاستدان مہنگائی لیگ میں شامل ہوں گے وہ الیکٹبلز نہیں رہیں گے کیونکہ یہ حقیقت ہے اور عوام کی سوچ اور شعور ہے۔

مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میدان میں موجود سیاسی جماعتوں کو ہمارا پیغام ہے کہ وہ عوام، اپنی سیاست اور منشور پر بھروسہ کریں اور دائیں بائیں نہ دیکھیں بلکہ عوام کی طرف دیکھیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک بار پھر کسی کو مسلط کیا جاتا ہے یا سلیکشن ہوئی تو عوام نقصان اٹھائیں گے، عوام نے پہلے بھی سلیکٹڈ راج کو بھگتا ہے دوبارہ قبول نہیں کریں گے، اگر پھر کسی کو مسلط کرنا ہے الیکشن نہیں سلیکشن کرنی ہے تو نقصان عوام کو ہوگا۔

- Advertisement -

متعلقہ: کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیر اعظم بنانے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں، بلاول

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں مشکلات ہیں معاشی بحران کی وجہ سے تاریخی مہنگائی ہے جس کا حل صرف پیپلز پارٹی ہے، ملک میں ہماری حکومت ہوگی تو عوامی راج ہوگا، ہم سب مل کر پاکستان کو ان تمام مسائل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے عوام کو بتانا ہے پاکستان کا سب سے بڑا دشمن پرانی سیاست ہے، 70 سال سے روایتی اور پرانی سیاست چلتی آ رہی ہے اب ہمیں نئی سیاست کا آغا زکرنا ہے جس کی بدولت مسائل سے نکل سکیں، پرانے سیاستدان ماضی میں پھنسے ہیں وہ نہ آج کی سوچتے ہیں نہ مستقبل کی، ہم ماضی میں نہیں پھنسے ہوئے ہماری پریشانی آج اور کل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو کامیاب ہونے کیلیے ایک دو چیزیں بہت ضروری ہیں، ڈسپلن، منشور، نظریہ اور تنظیم سیاسی جماعت کیلیے ضروری ہوتی ہے، وقت آپ کا ہے جیت پیپلز پارٹی کی ہے سب کو نظر آ رہا ہے کہ آنے والا الیکشن پیپلز پارٹی نے جیتنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نئی سیاست متعارف کروانا چاہتی ہے، نفرت، تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست کو پیچھے چھوڑ کر نئی روایت قائم کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی روایت قائم کرنے کیلیے مجھے آپ کا ساتھ چاہیے، آپ میرے ساتھ ہیں تو کوئی طاقت راستہ نہیں روک سکتی، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت نہیں بلکہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام پر بھروسہ کرتا ہوں، پیپلز پارٹی دائیں بائیں نہیں پاکستان کے عوام کی طرف دیکھتی ہے،عوام کے ہر فیصلے کو ماننے کو تیارہوں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ یہ پرانے نعرے ہیں آپ کو نیا نعرہ لانا چاہیے، آج ملک میں مہنگائی غربت اور بے روزگاری ہے تو ہمارا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان ہی رے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیالہ وزیر اعظم ہوگا اور جیالہ وزیر اعلیٰ بھی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں