12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سائفر کی ایک کاپی بھی پاکستان کے دشمن کو مل جائے تو وہ ہمارے کوڈ ٹریک کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سائفر کو ذوالفقاربھٹو سے منسلک کرنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کی ایک کاپی بھی پاکستان کےدشمن کو مل جائے تووہ ہمارے کوڈٹریک کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سائفر معاملے کو ذوالفقاربھٹو سے منسلک کرنے پر مذمت کرتا ہوں، ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا ان کےسینے میں پاکستان کے راز ہیں ، وہ پاکستان کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمرایوب درست کہہ رہے ہیں وزارت خارجہ میں ایک کاپی ہوتی ہے، باقی کاپی وزیراعظم آفس اور دیگر اداروں کو جاتی ہے، سوائےوزیراعظم ہاؤس جانیوالی سائفرکاپی کے تمام کاپیز کا حساب موجود ہے ، ایک کاپی بھی پاکستان کے دشمن کو مل جائےتووہ ڈی کوڈ کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جوٹیپ لیکس ہوئے سب کو سمجھ آرہا تھا کہ سیاست کی جارہی ہے، امریکا میں ٹرمپ نے کیا کیا، خفیہ دستاویز ان کے پاس تھیں، امریکا کےاداروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مار کر دستاویز واپس لی۔

انھوں نے بتایا کہ اس ملک کا وزیر خارجہ رہا ہوں جانتا ہوں سائفر کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خود مانا سائفر گم ہوگیا ہے ، بانی پی ٹی آئی کو پتا تھا یہ جلسہ میں لہرانے کی بات نہیں ، آپ سمجھتے ہیں پاکستان کے عوام بےوقوف ہے تو آپ کی غلطی ہے ، ہم سب جانتے ہیں کہ کسی نے جان بوجھ کر سیاست کیلئے سائفرکو عالمی میڈیا پر پرنٹ کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سائفرجیسی دستاویز کو پبلک کیاجاتا ہے تو یہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ ہے ، قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر سزائیں ہونی چاہیے، ملک کا آئین ہم سب کے لئے ہے، میں آئین کی خلاف ورزی کرتاہوں تو مجھے 100بار سزا دلائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ آرٹیکل5کےبہانےسے یہ سب کیاجاتاہے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی، یہ جمہوریت،آئین کی بات کرینگے تو اتناہی کہوں گا کہ یہ بات کرنےوالے آپ ہیں کون؟ اس آدمی کا نواسہ ہوں جس نے تخت دار پر پھانسی قبول کی مگر اصولوں پر سودا نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں