ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بارڈر ہیلتھ سروسز نے بیرون ملک پروازوں کے لئے ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا اور بیمار مسافر کا پرسنل ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کا انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن 2015 کے نکات پر عملدرآمد کیلئے ائیرپورٹس انتظامیہ کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔

جس میں بیرون ملک پروازوں کی روانگی اور آمد سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا ، اور ہوائی جہاز کا ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں کہا گیا کہ طیارے کا ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ متعلقہ اہلکار اور پائلٹ سے دستخط شدہ پرواز کی روانگی سے پہلے محکمہ صحت ایرپورٹ آفس میں جمع کرایا جائے اور بیمار مسافر کا پرسنل ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا لازمی ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئر لائن یہ یقینی بنائے گی کہ SOPs/IHR-2005 کے مطابق طیارے کے فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے اور ایئرلائن حکام ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر کو طیارے کے اچانک دورے کی سہولت فراہم کریں۔

ہیلتھ آفیسر پروازوں کی روانگی کے وقت خوراک، حفظان صحت اور سینیٹری کی صورتحال کا معائنہ کرنے کے مجاز ہوں گے اور ایئر لائنز میڈیکل سرٹیفیکیشن کے لیے محکمہ صحت کو براہ راست درخواست بھیجیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایرلاینز ڈی پورٹ ہوئے مسافروں کا ڈیٹا بارڈر ہیلتھ کے ساتھ شیئر کریں اور تمام ایئر لائنز پرواز کی روانگی سے پہلے ایئرپورٹ ہیلتھ انسپکشن آفس میں جنرل ڈیکلریشن جمع کرائیں۔

ایڈوانس پیسنجر انفارمیشن (API) کے بارے میں مذید غور کے بعد منصوبہ بندی کی جائے گی اور ایئر لائنز 15 دنوں کے اندر ان نکات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں