بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپئیرز کے گھر پولیس پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایک پرینک کال کی وجہ سے معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپئیرز کے گھر  پولیس پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جب پاپ گلوکارہ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ حذف کیا تو ان کے کسی مداح نے مبینہ طور پر راتوں رات پولیس کو کال کرکے ان کے گھر پولیس بھیج دی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہمیں کئی کالز موصول ہوئی جس کے ریکارڈ بھی ہمارے پاس موجود ہے، ہم اس بات کو تصدیق کرنے کے لیے گلوکارہ برٹنی اسپئیرز کے گھر پہنچے تو ہاں سب کچھ ٹھیک تھا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے گلوکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ میں اپنے مداحوں سے بہت پیار کرتی ہوں اور انہیں پسند کرتی ہوں، لیکن اس بار معاملات آگے نکل گئے، اس بار میری پرائیوسی پر حملہ کیا گیا ہے‘۔

https://twitter.com/britneyspears/status/1618704468660588550?s=20&t=v_0gNjYusGGzH4o2xvU0xA

برٹنی اسپئیرز نے کہا کہ پولیس ایک پرینک کال پر میرے گھر آئی لیکن اندر داخل نہیں ہوئی، جب پولیس میرے گھر کے پاس پہنچی تو انہیں احساس ہوگیا تھا کہ یہاں کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

گلوکارہ نے اپنے مداحوں سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں، اور مجھے آپ سے بھی یہی امید ہے کہ آپ بھی میری پرائیوسی کا خیال رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ برٹنی اسپئیرز نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کردیا تھا، اور وہ سوشل میڈیا پر متحرک بھی نہیں تھی جس وجہ سے ان کے مداحوں نے پولیس کو کال کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں