سرگودھا : سفاک باپ نے 2سال کی بیٹی کو شربت میں زہردے کر مار دیا، ماں نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے پہلے بھی بیٹیوں کو مارنے کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، سفاک باپ نے اپنی بیٹی کو شربت میں زہر دے دیا، نرمین کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔
بچی جانبرنہ ہوسکی ، دو سالہ نرمین فاطمہ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی، ماں نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے پہلے بھی بیٹیوں کو مارنے کی کوشش کی۔
والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کی پیدائش پر ملزم کا اکثرجھگڑا رہتاتھا، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کرمزید قانونی کاروائی شروع کردی۔