پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سڑک پر چلتی بس میں آگ لگنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں سڑک پر چلتی بس میں آگ لگنے کا خوف ناک واقعہ پیش آیا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز دیکھ کر حادثے کی ہولناکی کا اندازہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جنرل پاز نامی ہائی وے پر ایک چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی ویڈیو پولیس کیمروں نے ریکارڈ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ نے بہت تیزی کے ساتھ پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ آگ لگنے کی وجہ الیکٹریکل مکینیکل مسئلہ تھا، واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، کیوں کہ مسافر بروقت بس سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

بس مصروف شاہراہ سے گزر رہی تھی کہ اچانک فیول ٹینک پھٹنے سے چند لمحوں میں شعلوں نے نہ صرف پوری بس بلکہ سڑک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایندھن کے اخراج کی وجہ سے سڑک پر آگ لگی، جس سے دوسری گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ کو کنٹرول کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں