اشتہار

خروج وعودہ سے متعلق سعودی عرب کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خروج وعودہ کو مقررہ مدت کے دوران کس طرح کینسل کرایا جاسکتا ہے؟، سعودی حکام نے تفصیلات جاری کردی۔

سعودی عرب میں جوازات کے قانون کے مطابق خروج وعودہ پر جانے والے افراد اس بات کے پابند ہوتے ہیں کہ وہ مقررہ وقت پر مملکت میں واپس آئیں.

اگر مقررہ وقت میں واپسی کا ارادہ نہیں تو اس صورت میں متعلقہ شخص کو خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرانا ضروری ہوتا ہے۔

- Advertisement -

جوازات کے ٹوئٹر پرایک شخص نے استفسار کیا کہ’ گھریلو ڈرائیور کا خروج وعودہ ویزا جاری کرایا تھا۔ ویزے کی مدت میعاد میں وقت باقی ہے، کیا اسے کینسل کرانے پرجرمانہ عائد ہوگا؟۔

سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ‘کسی بھی اقامہ ہولڈرغیرملکی کے لیے جاری کیے گئے خروج وعودہ کو اس کی مقررہ مدت کے دوران کینسل کرایا جاسکتا ہے تاہم کینسل کرانے پرخروج وعودہ کے لیے جمع کرائی گئی فیس ناقابل واپسی ہوتی ہے

خیال رہے کہ خروج عودہ کی مقررہ مدت ایکسپائر ہونے کی صورت میں ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کا تاریخی اعلان، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں کارکن کی فائل ضبط ہوجاتی ہے جب تک جرمانہ ادا نہیں کیاجاتا اقامہ کی تجدید بھی ممکن نہیں ہوتی۔

واضح رہے مملکت میں رہنے والے تارکین جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں ان کےلیے لازمی ہے کہ وہ ہرفرد پر عائد ماہانہ فیس جو کہ اس سال 400 ریال ہے ادا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں