جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی : کون سے امیدوار بلامقابلہ ٹاؤن چیئرمین منتخب ہوگئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :ٹاؤن چیئرمین کے حوالے سے ہونے والے انتخابات میں متعدد نشستوں پرجماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔

اس حوالے سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طارق عزیز گڈاپ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے عاطف علی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کونسل کے بلامقابلہ چیئرمین اور پیپلزپارٹی کے نذیر احمد ابراہیم حیدری ٹاؤن، جان محمد بلوچ ملیر ٹاؤن کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے فرازحسیب لیاقت آباد ٹاؤن، محمد مظفر ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین جماعت اسلامی کے نصرت اللہ گلبرگ ٹاؤن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے عبدالکریم بلدیہ ٹاؤن، ہمایوں محمد ماڑی پورٹاؤن کے بلامقابلہ چیئرمین جبکہ پیپلزپارٹی کے علی اکبر بلامقابلہ مورڑو میربحر ٹاؤن کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے ہی نواز بروہی منگھو پیرٹاؤن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں