اشتہار

کیپٹن محمد فہد شہید پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے کاہان میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن فہد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید کیپٹن فہد کی نمازِ جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت سول وفوجی حکام کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں کیپٹن محمد فہد شہید کو پورے فوجی اعزا زکےساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن فہد شہید یکم اگست انیس سو چھیانوے کو پیداہوئے، آپ کا تعلق 137ویں پی ایم اے لانگ کورس سے تھا، شہید نے 11فرنٹیئرفورس رجمنٹ میں 15 اپریل دو ہزار اٹھارہ کوکمیشن حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کاہان آپریشن: لیڈنگ پارٹی آئی ای ڈی سے ٹکراگئی، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن فہد شہید کے والد محمد توفیق خان ریٹائرڈ آرمی آفیسر ہیں۔

گذشتہ روز کیپٹن فہد شہید نے بلوچستان کے علاقے کاہان میں جام شہادت نوش کیا تھا، دہشت گردوں کےآئی ای ڈی حملےمیں کیپٹن فہد کےساتھ چار سپاہی بھی شہید ہوئے تھے۔

کیپٹن فہد کے ساتھ شہید ہونے والوں میں نائیک امتیاز، سپاہی شمعون ،سپاہی مہران اورسپاہی اصغر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں