23.8 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

امریکی صدر اور اہلیہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جوبائیڈن کے قافلے میں شامل گاڑی سے تیز رفتار کار ٹکرا گئی، حادثے میں جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ڈیلور میں امریکی صدر اور ان کی اہلیہ انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپسی کی تیاریاں کررہے تھے کہ خطرناک حادثے سے دوچار ہونے سے بچ گئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر حادثے کے وقت ابھی گاڑی میں سوار نہیں ہوئے تھے، اور وہ مکمل محفوظ ہیں۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کار ٹکرانے کی وجہ کیا تھی، سیاہ فام ڈرائیور کو سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے۔ سیکیورٹی اہلکار حادثے کے فوراً بعد امریکی صدر کو بحفاظت اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کے اس بیان کو روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے احمقانہ قرار دے دیا جس میں بائیڈن نے کہا تھا کہ روس نیٹو پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روسی صدر نے امریکا کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو مستقبل میں نیٹو کے کسی ملک پر حملہ کر سکتا ہے۔

پیوٹن نے اتوار کو روسی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن کے انتباہ کے چند ہفتوں بعد دیا کہ اگر پیوٹن نے یوکرین میں فتح حاصل کی تو وہ نیٹو کے اتحادی پر حملہ کرنے کی ہمت کر سکتے ہیں، جس سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

لاکھوں امریکیوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

پیوٹن نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل روسیا کو بتایا کہ ”یہ مکمل بکواس ہے – اور مجھے لگتا ہے کہ صدر بائیڈن اسے سمجھتے ہیں، روس کے پاس نیٹو ممالک کے ساتھ لڑنے کی کوئی وجہ اور کوئی دلچسپی نہیں – کوئی جیو پولیٹیکل مفاد، نہ اقتصادی، سیاسی اور نہ فوجی دلچسی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں