ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

الیکشن کے حوالے سے اب کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے، مرتضیٰ سولنگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے اب کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

نینشل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ پوری کریں گے، آئین و قانون کے تحت الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا کام تیزی سے جاری ہے، پوری کوشش ہے آنے والے انتخابات میں لوگوں تک حقائق پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل صاف شفاف بنانا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہماری جانبداری جمہوریت، آئین اور قانون کے ساتھ ہیں، نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کسی جماعت کی حمایت یا طرف داری نہ کرے، میں صحافیوں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ ایماندارانہ رپورٹنگ کریں۔

سکھر میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے صحافی جان محمد مہر کے بارے میں نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی کا کام خبر دینا ہے مگر افسوسناک ہے صحافی خود خبر بن جائیں، جان محمد مہر خود ایک خبر بن گئے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ بات قابل قبول نہیں کہ فلاں کچے میں بیٹھے ہیں یا فلاں چھپا ہوا ہے، یہ ریاست کیلیے کوئی فخر کی بات نہیں ہے، آپ کا کوئی نائب قاصد، ضلعی انتظامیہ یا پولیس والا اغوا ہو تو کوشش کے بعد اسے چھڑوایا جاتا ہے، کوئی صحافی پکڑا یا قتل ہو تو ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جان محمد مہر ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں، میں کوشش کروں گا کہ جان محمد مہر کے قاتل پکڑے جائیں، یقین دلاتا ہوں نگراں حکومت اور ادارے آپ کے تعاون سے ناخوشگوار واقعے پر فوری ایکشن لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں