اشتہار

یورپ اور برطانیہ کا آپریشن : سی ای او پی آئی اے کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین اور سی ای او قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ پی آئی اے جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے غیر معمولی سالانہ اجلاس کا پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کراچی میں انعقاد ہوا۔

پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کی پی آئی اے ہولڈنگ لمیٹڈ میں منتقلی کیلئے ووٹنگ ہوئی، قومی ایئرلائن کے شئیر ہولڈرز نے کثرت رائے سے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں ووٹ ڈالا۔

- Advertisement -

سی ای او پی آئی اے نے اجلاس کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے شئیر ہولڈرز کی آرا استعمال کرتے ہوئے ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، گزشتہ برس کی پرفارمنس کے باعث ادارے نے 13 سال بعد آپریٹنگ منافع دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے حصص کے کاروبار میں اضافہ ہوااس کی مالیت میں 700 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا، ایاسا آڈٹ کلیئر ہونے کے بعد قومی ایئرلائن جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا کہ حکومت سنجیدگی سے قومی ایئرلائن کی بہتری کیلئے مشکل اقدامات کررہی ہے۔

یاد رہے قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کیا تھا، پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی، یہ اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں